نگران وزیر اعظم کون؟ نواز شریف نے نام فائنل کرلیا

نگران وزیر اعظم کون؟ نواز شریف نے نام فائنل کرلیا

ایک نیوز: نگران وزیر اعظم کی تقرری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا ہے، نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے ابھی صرف  آصف  زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو معلوم ہے۔آئینی تقاضا پورا کرنے کے لیے شہباز شریف نگران وزیر اعظم کے حتمی فیصلے کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے ملاقات کریں گے۔مشاورت نتیجہ خیز ہونے کی صورت میں قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی جائیگی ۔

قومی اسمبلی کی سمری آج اتفاق رائے کی صورت میں 24 گھنٹوں میں بھیج دی جائیگی۔9 اگست موجودہ حکومت کا آخری روز ہوگا جس کے بارے میں اتحادیوں سے اتفاق رائے ہوچکا ہے۔سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے علاوہ ریٹائرڈ جج سپریم کورٹ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، عشرت العباد کے نام زیر گردش ہے۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،  موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نام بھی زیر گردش ہیں۔اپوزیشن لیڈر سے اتفاق رائے کے قوی امکانات ہیں اگر کسی وجہ سے یہ اتفاق نہیں ہوتا تو پارلیمانی کمیٹی کا آپشن ہوگا۔ایسی صورت میں قومی اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ آگے بھی بڑھ سکتا ہے، پارلیمانی کمیٹی تین روز میں اتفاق رائے قائم کرے گی بصورت دیگر معاملہ از خود الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائیگا۔