ٹوبہ ٹیک سنگھ:ٹرالی اورسکول وین  میں تصادم،4طالبعلم جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ:ٹرالی اورسکول وین  میں تصادم،4طالبعلم جاں بحق
کیپشن: Toba Tek Singh: Collision between trolley and school van, 4 students died

ایک نیوز:ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریکٹرٹرالی اورسکول وین میں تصادم ہونےسے4طالبعلم جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوع پرپہنچ گئی اورامدای کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ریسکیوذرائع کےمطابق حادثہ سکول وین کے رانگ وے سے تیزرفتاری میں اوور ٹیک کرنے اورڈرائیورکی غفلت کےباعث پیش آیا،حادثےکاشکارسکول وین مخالف سمت سےآتی ہوئی ٹریکٹرٹرالی سےٹکراگئی۔ حادثےمیں تین طالب علم موقع پرہی دم توڑگئےجبکہ ایک بچہ ہسپتال میں انتقا ل کرگیا۔ابھی بھی تین بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔