آئی ایم ایف کا کیپٹو پاور پلانٹس کا گیس ٹیرف کو تبدیل کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا کیپٹو پاور پلانٹس کا گیس ٹیرف کو تبدیل کرنے کا مطالبہ
کیپشن: IMF calls for change in gas tariff for captive power plants

ایک نیوز:آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پلانٹس کا گیس ٹیرف تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کےمطابق  کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کا نرخ درآمدی قدرتی گیس کے برابر کیا جائے نئے ریٹس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کیا جائے ۔ پاور پلانٹس کے لیے گیس کی موجودہ قیمت 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

ذرائع کےمطابق  گڈو پاور پلانٹ، کے ای پاور پلانٹ، نوری آباد پاور پلانٹ اور اینگرو پاور کے ٹیرف بڑھائے جائینگے۔ جنوری 2023سے پاور سیکٹر کیلئے گیس ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا گیا ۔

ذرائع کےمطابق گھریلو صارفین پہلے ہی نہ صرف آر ایل این جی کی قیمت کے برابر نرخ ادا کررہے ہیں بلکہ گڈو پاور پلانٹ کو180ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس 1050روپے فی یونٹ مل رہی ہے۔