این سی او سی کا جمعہ کے روز ویکسی نیشن سنٹر بند کرنے کا اعلان

این سی او سی کا جمعہ کے روز ویکسی نیشن سنٹر بند کرنے کا اعلان
اسلام آباد: این سی او سی نے جمعہ کے روز ویکسی نیشن سنٹر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کے مطابق تمام ویکسی نیشن سنٹر اتوار کے روز کھلے رہیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے کہا گیا کہ شیڈول میں تبدیلی کا اطلاق 8 اپریل سے ہوگا۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے ویکسی نیشن سنٹر بنائے گئے ہیں۔


واضح رہے کہ پاکستان سرکاری سطح پر چلنے والے چائنا نیشنل فارماسیوٹیکل گروپ کے ذریعہ تیار کردہ سائنو فارم ویکسین کا استعمال کر رہا ہے ، جو کلینیکل ٹرائلز میں دکھایا گیا تھا کہ وہ 79٪ موثر ہے۔ عید کے بعد ایک اور چینی ویکسین کینسنو ملک پہنچنے والی ہے۔