صارفین کو مہذب بنانےوالا ٹوئٹر کا انوکھا فیچر

صارفین کو مہذب بنانےوالا ٹوئٹر کا انوکھا فیچر
نے صارفین کو غیر معیاری زبان سے روکنے اور مہذب بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کافیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کو غیر معیاری زبان سے روکنے اور مہذب بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کافیصلہ کیا ہے۔

نئے فیچر کے تحت غیر مہذب جواب دینے والے صارفین کو تہذیب کے دائرے میں رہنے اور اپنے پیغام پر نظر ثانی کرنے کا کہا جائے گا۔ اس فیچر سے سے ہراساں کرنے والی اور جارحانہ ٹویٹس کی روک تھام کی جا سکے گی۔جب بھی صارف کسی ٹویٹ کا جواب دے گا تو ایک پاپ اپ کھلے گا، جس میں جلی حروف میں لکھا ہوگا: ’کیا آپ ٹویٹ کرنے سے پہلے اپنے مواد پر نظر ثانی کرنا چاہتے ہیں؟‘

فی الحال یہ فیچر انگریزی زبان میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس، دونوں آپریٹنگ سسٹمز کےلیے دستیاب ہے۔