میٹرو بس اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی، دم گھٹنے سے 2 شخص بیہوش

میٹرو بس اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی، دم گھٹنے سے 2 شخص بیہوش

ایک نیوز: راولپنڈی سکستھ روڑ میٹرو بس اسٹیشن پر میٹرو بس میں آگ لگ گئی ہے۔  
رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔میٹرو بس میں سوار دو مسافر دم گھٹنے کی وجہ سے بیہوش ہوگئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ رائے ونڈ  ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی کی بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔  رائے ونڈ  ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑیاں منشیات فروشوں کی آماجگاہ بن گئی ہوئی تھی۔  پولیس کی ملی بھگت سے اسٹیشن پر کھڑی ٹرینوں کے اندر بیٹھ کر نشئی افراد نشہ پینے لگے تھی۔ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کی بوگی میں لگنے والی آگ انتظامیہ کی غفلت کا نہ بولتا ثبوت ہے۔