پی ٹی آئی امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظور

پی ٹی آئی امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظور
کیپشن: پی ٹی آئی امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظور

ایک نیوز: الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسران کی جانب سے مسترد کیے گئے مختلف امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق حماد اظہر کے صوبائی حلقے کی نشست سے کاغذات منظور ہو گئے،پی پی 171 سے حماد اظہر اور انکے والد میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے،ایپلٹ ٹریبونل نے حماد اظہر اور میاں اظہر کو الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔

ریٹرننگ افسر نے حماد اظہر اور میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز

تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے،ایپلٹ ٹریبونل طارق ندیم نے شیخ امتیاز محمود کی اپیل پر سماعت کی،شیخ امتیاز کیجانب سے ایڈوکیٹ یوسف وائیں عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ریٹرننگ افسر کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کےلیے اہل قرار دے دیا،پی پی 155 سے شیخ امتیاز محمود کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد ہوگئے۔

پی ٹی آئی امیدوار محمد سلیم مہر 

پی ٹی آئی امیدوار محمد سلیم مہر کے حلقہ این اے 177 اور  این اے 132 سے کاغذات نامزدگی منظور  ہوگئے۔جسٹس طارق ندیم نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ مسترد کر دیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریٹرنگ افسر کی بدنیتی ظاہر ہو رہی ہے۔