سابق وزیر میاں اسلم اقبال کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

سابق وزیر میاں اسلم اقبال کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی
کیپشن: سابق وزیر میاں اسلم اقبال کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے پی پی 171 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

ایپلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کی۔

یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 171 سے میاں اسلم کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ ایپلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے لاہور کے حلقہ این اے 129 اور پارٹی کارکن صنم جاوید کے حلقہ این اے 119، 120 اور پی پی 150 سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل بھی خارج کر دی ہے۔