پی ٹی آئی کی صنم جاوید اور حماد اظہر کےکاغذات نامزدگی مسترد

پی ٹی آئی کی صنم جاوید اور حماد اظہر کےکاغذات نامزدگی مسترد
کیپشن: پی ٹی آئی کی صنم جاوید اور حماد اظہر کےکاغذات نامزدگی مسترد

ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر اور سوشل میڈیا کی سرگرم کارکن صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایپلیٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے این اے 129 سے حماد اظہر کی اپیل خارج کر دی۔

دوسری جانب صنم جاوید نے این اے120،119اور پی پی 150سے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل  پر سماعت کی۔

اپیلٹ کورٹ نے صنم جاوید کے قومی اسمبلی سے 2 اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے سے کاغذات  نامزدگی  کیخلاف اپیل خارج کردی۔

اپیلٹ ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا،اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے صنم جاوید کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔

ریٹرننگ افسر نے عدالت میں ریکارڈ پیش کیا۔

ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ صنم جاوید پر متعدد مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ صنم جاوید نے مریم نواز کے خلاف این اے 119 سے الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے۔