ڈاکٹر قدیر میزائل رینج اسرائیل تک کرنا چاہتے تھے مشرف نے بلاکر کہا زیاد ہ ضرورت نہیں،حامد میر

ڈاکٹر قدیر میزائل رینج اسرائیل تک کرنا چاہتے تھے مشرف نے بلاکر کہا زیاد ہ ضرورت نہیں،حامد میر
کیپشن: ڈاکٹر قدیر میزائل رینج اسرائیل تک کرنا چاہتے تھے مشرف نے بلاکر کہا زیاد ہ ضرورت نہیں،حامد میر

ویب ڈیسک :سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے غوری میزائل کی رینج پانچ ہزار کلومیٹر تک بڑھانے کی تیاری کی ، جنرل پرویزمشرف نے بلایا اور کہا آپ اسرائیل کو نشانے پر لینا چاہتے ہیں بارہ سو کلومیٹر سے زیادہ کے میزائل رینج کی ضرورت نہیں ۔

تفصیلات کےمطابق کنونشن سنٹر میں حرمت مسجد اقصی سے سینئر صحافی حامد میر نے  خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس ہال میں مطالبہ کیا گیا کہ غوری میزائل کا منہ ہی اسرائیل کی طرف کردیا جائے لیکن اسرائیل کی طرف میزائل کا منہ کرنا بہت مہنگا پڑتا ہے،ڈاکٹر قدیر خان بھی میزائل رینج پانچ ہزار کلومیٹر تک بڑھانا چاہتے تھے، مشرف نے روک دیا تھا ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے خود مجھے یہ احوال بتایا تھا ،جنرل پرویزمشرف نے کہا تھا ہمارا دشمن توصرف  بھارت ہے ،آج بھی اوپر اوپر سے اسرائیل کی مذمت کی جارہی ہے ،بہت سے لوگ اسرائیل کے خلاف سخت اقدام کرنے کے حامی نہیں۔