سپاہی اسرار محمد ہمارا فخر، تم پر ناز ہے ، عوام کا خراج تحسین

sepoy israr muhammad
کیپشن: sepoy israr muhammad
سورس: google

ایک نیوز نیوز: پاکستانی عوام نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور نظامانی  پر قاتلانہ حملہ ناکام بناتے ہوئے زخمی ہونے والے  کمانڈو سپاہی اسرار محمد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 پاکستانی سفارت خانے پر ہونے والے حملے میں پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی محفوظ رہے تھے تاہم ان کی سکیورٹی پر مامور اہلکار کو دو گولیاں لگی تھیں۔اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔اسرار محمد کی یہ ویڈیو پاکستان اور افغانستان کے نوجوانوں پر مشتمل پاک افغان یوتھ فورم نامی غیر سرکاری تنظیم نے جاری کی ہے۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

سپاہی اسرار محمد نے اپنے بارے میں بتایا کہ ان کا تعلق سکس کمانڈو ایس ایس جی سے ہے اور انہیں 25 اپریل 2022 کو افغانستان میں ناظم الامور کی سکیورٹی پر تعینات کیا گیا تھا۔

جمعے کو سفیر صاحب نے عصر کی نماز پڑھی، جس کے بعد بعد ہم چہل قدمی کر رہے تھے کہ کسی نے فائر کر دیا۔’میں سفیر صاحب سے پانچ میٹر دوری پر تھا۔ میں نے سفیر صاحب کو جھپی لگائی۔ جوں ہی میں انہیں اٹھا رہا تھا تو اسی دوران مجھے سینے میں گولی لگی۔ اور پھر ٹانگ میں ۔ جس کے بعد مجھے ہوش نہیں رہا۔

 سپاہی اسرار کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کے نمائندہ کو بچانا ضروری تھا اوراسکا فرض جسے اس نے پورا کیا اگرجان بھی چلی جاتی تو کوئی بات نہیں۔