امریکہ کا ایران کے اسرائیل پرحملے کا خدشہ

امریکہ کا ایران کے اسرائیل پرحملے کا خدشہ
کیپشن: امریکہ کا ایران کے اسرائیل پرحملے کا خدشہ

ویب ڈیسک:امریکا نے ایران کے اسرائیل پر درجنوں ڈرون اور کروز میزائل حملوں کاخدشہ ظاہر کردیا۔
امریکی انٹیلی جنس نے شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر درجنوں ڈرون حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
  شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران اگلے ہفتے تک اسرائیل پر درجنوں ڈرون حملے کر سکتا ہے۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ انٹیلی جنس اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کی جانب سے ممکنہ طور پر اسرائیلی سفارتی مرکز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
 اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے ایران ڈرونز کے ساتھ کروز میزائل بھی استعمال کر سکتا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس نے قوی امکان ظاہر کیا ہے کہ ایران کی جانب سے ممکنہ حملہ رمضان ختم ہونے سے پہلے ہوگا۔