عمران خان پر قاتلانہ حملہ: مقدمے کیلئے PTI رہنما تھانے پہنچ گئے

عمران خان پر قاتلانہ حملہ: مقدمے کیلئے PTI رہنما تھانے پہنچ گئے
کیپشن: عمران خان پر قاتلانہ حملہ: مقدمے کیلئے PTI رہنما تھانے پہنچ گئے

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے پی ٹی آئی رہنما تھانہ سٹی وزیر آباد پہنچ گئے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری زبیر نیازی کا کہنا ہے کہ پولیس باضابطہ درخواست وصول نہیں کر رہی ہے۔

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مقدمے کی درخواست دینے کے موقع پر تھانہ سٹی وزیرآباد کی بجلی بند ہوگئی۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی کی لائٹ جان بوجھ کر خراب کی گئی یا واقعہ ہی خراب ہے، درخواست آن لائن ٹیگ کے بغیر نہیں دیں گے۔

درخواستگزار قیادت نے استفسار کیا کہ جان بوجھ کر لائٹ بند کی گئی ہے۔

جبکہ پی ٹی آئی وکلا کا موقف ہے کہ اندراج مقدمہ کی درخواست کی آن لائن رسید وصول کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او نے درخواست کی تصویر لے کر ڈی پی او سےشیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔