ڈیوڈ وارنر کی گمشدہ ٹیسٹ کیپ مل گئی

ڈیوڈ وارنر کی گمشدہ ٹیسٹ کیپ مل گئی
کیپشن: ڈیوڈ وارنر کی گمشدہ ٹیسٹ کیپ مل گئی

ویب ڈیسک :آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو اپنی گمشدہ ٹیسٹ کیپ مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے ویڈیو شیئر کرکے انسٹاگرام پر اطلاع دی کہ انہیں گم شدہ ٹیسٹ کیپ واپس مل گئی ہے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل مبینہ طور پر وارنر کی ٹیسٹ کیپ گم ہوگئی تھی جو بالآخر مل گئی ہے۔سڈنی ٹیسٹ میچ سے قبل ڈیوڈ وارنر کی ٹیسٹ کیپ ان کے سامان سے مبینہ طور پرگم ہوگئی تھی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے بتایا تھا کہ کچھ روز قبل پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے میلبرن سے سڈنی کے سفر کے دوران میری کیپ بیگ میں تھی لیکن پھر کوئی شخص میرے سامان سے وہ بیگ کیپ سمیت لے گیا ہے۔ تاہم کچھ دن کے انتظار کے بعد ڈیوڈ وارنر کو اپنی ٹیسٹ کیپ بالآخر واپس مل گئی، یہ خوشخبری انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو جاری کرتے ہوئے سنائی۔


وارنر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ’میں آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوش اور راحت محسوس کر رہا ہوں کہ میری کیپ مل گئی ہے’۔
انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی کیپ کو واپس لانے میں ان کی مدد کی۔ وارنر نے آسٹریلوی ائیر لائن، ہوٹل اسٹاف اور ٹیم منیجمنٹ کو بھی شکریہ کہا۔