واٹس ایپ کی متبادل ایپ ،آپ کا ڈیٹا اس ایپ میں ہوگا پہلےسے بھی زیادہ محفوظ

واٹس ایپ کی متبادل ایپ ،آپ کا ڈیٹا اس ایپ میں ہوگا پہلےسے بھی زیادہ محفوظ

ایک نیوز: نتاشہ رحمان :  واٹس ایپ کے متبادل ایپ لیٹس ٹاک (Lets Talk) میں شامل نئے اور حیران کن  فیچرز نے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق SANSO  ٹیکنالوجی 19 سالوں  سے جدید مصنوعات اور خدمات اپنے صارفین کو پیش کر رہا ہے ، سانسو ٹیکنالوجی نے اپنے سمارٹ فونز،ایل ای ڈیز،سمارٹ واچز،ٹیبز اورلیپ ٹاپس کی مختلف اشیاء مارکیٹ میں متعارف کروائی جن کو صارفین نے خوب پسند کیا ، بیرون ملک مقیم پاکستانی مسٹر ہارون ایس خان سانسو ٹیکنالوجی کی کمپنی  کے مالک ہیں جو اس کمپنی کو چلا رہے ہیں ،جوکہ گوگل ،جی ڈی پی آ ر ،فوربز،جی ایس ایم اے ا ور ایم ڈیلیو سی  جیسے مستند اور باعزت اداروں سے ایوارڈ یافتہ ہیں ۔
ہارون ایس خان کی  انتھک کوششوں نے  SANSO  کمپنی کو  ٹاپ 10 ٹیک کمپنیوں میں لا کھڑا کیا ہے ۔سانسو کمپنی کو نا صرف  پورپ بلکہ امریکہ ، دبئی ،افریقہ اور جاپان میں مختلف اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ اب سانسو کمپنی نے بات چیت کے لئےواٹس ایپ کے متبادل اور اس سے بھی زیاد ہ محفوظ نئی ایپ LetsTalk کو مارکیٹ میں بہت جلد متعارف کروانے جا رہی ہے، جو کہ واٹس ایپ  سے بہت زیادہ فائدہ مند ہوگئی۔

SANSO کی ایپ LetsTalkنے ڈیٹا کی حفاظت اور صارف کی رازداری کو  اولین ترجیح دی ہے ۔اس ایپ کے ذریعے سے آپ نا صرف میسجز بلکہ آڈیو اور ویڈیو دونوں کالز کر سکیں گے ۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ میں ڈیلیٹ کئے گئے میسجزکوآپ دوبارہ نہیں دیکھ سکتے مگر اس ایپ میں ڈیلیٹ کئے گئے میسجز کو دوبارہ سے واپس لا سکیں گے ۔

اسی طرح واٹس ایپ میں آپ فیوچر میسجز نہیں بھیج سکتے مگر اس ایپ کے ذریعے آپ اگر فیوچر میں کسی کو میسج بھیجنا چاہتے ہیں تو میسج لکھ کر وقت اورتاریخ سیٹ کر کے رکھ دیں تو سیٹ کئے گئے وقت کے مطابق وہ میسج  متعلقہ شخص کو سینڈ خود بخود ہو جائے گا ۔اس ایپ کے ذریعے سے آپ گروپ کال میں ایک وقت میں 35لوگوں کے ساتھ بات کر سکتے ہیں ۔

اس ایپ کی اہم بات یہ بھی ہے کہ اگر کسی میسج میں غلطی ہو جاتی ہے تو آپ اس کو دوبارہ بھی ایڈٹ کر سکتے ہیں ۔اور اگر کوئی گروپ جوائن  کیا ہوا ہے تو اس کو چھوڑنا چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ کسی گروپ کے ممبر کو پتہ نا چلے تو یہ خصوصیت بھی ِ اس ایپ میں موجود ہے ۔

صارفین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئےیہ ایپ کسی کو آپ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی چیٹ ،ویڈیو اور آڈیو کالز کے سکرین شاٹ یا ریکارڈنگ کی اجازت نہیں دیتی ۔ اس کے علاوہ اس ایپ سے آپ  اپنے میسج کو آٹو ٹرانسلیٹ بھی کر کے کسی بھی زبان میں پڑھ  سکتے ہیں،اگر آپ ڈرائیونگ کررہے ہیں یا آپکا میسج لکھنے کا دل نہیں ہے تو آپ آڈیو میسج ریکارڈ کرے اور وہ میسج آپ کے پاس لکھا ہوا آجائے گا۔LetsTalk  ایپ میں دیگر بہت  خصوصیات موجود ہیں جو صارفین کو پسند آئیں گئیں ۔یہ ایپ نا صرف اینڈرائیڈ  فون بلکہ آئی فون میں بھی کام کر سکتی ہے۔