واٹس ایپ کا نیا فیچر نیوز لیٹر متعارف

واٹس ایپ کا نیا فیچر نیوز لیٹر متعارف

ایک نیوز: میٹا کی زیرملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر نیوز لیٹر کےنام سے متعارف کرایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WAbetaInfo کے مطابق اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں یہ فیچر متعارف کروایا گیا ہےجو کہ تمام صارفین کو یہ مستقبل قریب میں دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کا مقصد ابھی واضح نہیں ہو سکا ہے لیکن اس فیچر سے لگتا ہے کہ اس سے انفرادی صارفین یا گروپس کو کارآمد اپ ڈیٹس کے حصول میں مدد ملے گی۔اس فیچر کے ذریعے صارفین بڑے پیمانے پر مختلف تفصیلات یا مواد دوستوں یا گروپس کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ نیوز لیٹر فیچر کیلئے ٹول کے لیے اسٹیٹس ٹیب میں ایک آپشنل سیکشن دیے جانے کا امکان ہے تاکہ یہ نجی چیٹس سے الگ ہوسکے اور پیغامات کو حاصل اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن تحفظ متاثر نہ ہو۔ صارفین کو یہ بھی کنٹرول دیا جائے گا کہ کون ان کے نیوز لیٹر کو فالو کر سکتا ہے اور کس کو وہ مواد دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ واٹس ایپ میں پہلے ہی براڈ کاسٹ کے نام سے بیک وقت متعدد افراد کو میسجز بھیجنے کی سہولت موجود ہے اور نیوز لیٹر فیچر اسی کی توسیع محسوس ہوتا ہے۔یہ فیچر مارکیٹنگ کا بھی بڑا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے مگر اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔