عالمی آئی ٹی سی این نمائش کا افتتاح،450 سے زائد ٹیکنالوجی کمپنیوں کی شرکت

عالمی آئی ٹی سی این نمائش کا افتتاح،450 سے زائد ٹیکنالوجی کمپنیوں کی شرکت

ایک نیوز: نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹرعمرسیف نےعالمی آئی ٹی سی این نمائش کا افتتاح کردیاہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں  3 روزہ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نمائش 2 ستمبر تک جاری رہےگی۔ڈاکٹرعمرسیف نےافتتاحی تقریب کےبعد نمائش میں لگائےگئےمختلف پویلینز کا معائنہ کیا،نگراں وزیر ڈاکٹر عمر سیف نےموبائل مینوفیکچرنگ کمپنیوں ،آئی ٹی انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہےکہ موبائل مینوفیکچرنگ اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے مسائل کا حل ترجیح ہے۔ عالمی نمائش انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل رکھتی ہے۔آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کی فلاح اور معاشی استحکام سے متعلق جلد خوشخبری دیں گے۔ نمائش کا انعقاد وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کے اشتراک سے ای کامرس گیٹ وے نے کیا ہے۔

نمائش میں موبائل مینوفیکچرنگ کمپنیوں سمیت 450 سے زائد ٹیکنالوجی کمپنیاں اور نمائندگان شریک ہوئے۔ آئی ٹی سی این نمائش میں پہلی مرتبہ ٹیلی کمیونیکیشن کا خصوصی پویلین بھی مخصوص کیا گیا ہے۔اگنائٹ، این آئی ٹی بی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے خصوصی پویلین بنائے گئے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-31/news-1693477666-1071.mp4