ہنڈا کی نئی  الیکٹرک گاڑی  ای این ٹو e:N2 کی  رونمائی

honuda new ev
کیپشن: honuda new ev
سورس: google

 ایک نیوز نیوز:  ہنڈا موٹر کارپوریشن نے  چین میں اپنی نئی  الیکٹرک گاڑی  ای این ٹو e:N2 کی  رونمائی کردی ۔

ہنڈا موٹر کارپوریشن نے GAC اور Dongfeng Motor کے ساتھ مل کر اگلے پانچ سالوں میں "e:N Series" کے نام سے ایک نئے برانڈ کے تحت کئی EV ماڈلز لانچ کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ اپریل  تک چین میں  ہنڈا e:NS1 اور e:NP1 فروخت کا آغاز کردیا جائے گا۔

یادرہے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ہنڈا، ٹویوٹا، نسان اور دیگر  عوامی مقبول  جاپانی کار ساز کمپنیاں  الیکٹرک گاڑیاں بنانے کی دوڑ میں پیچھے رہ گئی ہیں جبکہ  Tesla، Hyundai Group، Stellantis Group، Volkswagen Audi Group (VAG)، Mercedes، BMW اس معاملے میں بہت آگے ہیں۔

ہنڈا نے 2030 تک عالمی سطح پر 30 EV ماڈلز لانے اور سالانہ 20 لاکھ کاریں تیار کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا۔ اس نے 2021 میں اعلان کیا کہ وہ 2030 کے بعد چین میں صرف الیکٹریفائیڈ گاڑیوں کے ماڈل متعارف کرائے گی، جس میں بیٹری الیکٹرک، ہائیڈروجن فیول سیل، اور ہائبرڈ شامل ہیں۔ 

GAC-Honda اور Dongfeng-Honda، 2024 تک الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار شروع کر دیں گے۔