عام انتخابات تیاریاں: راولپنڈی پولیس کا شہر میں فلیگ مارچ

عام انتخابات تیاریاں: راولپنڈی پولیس کا شہر میں فلیگ مارچ
کیپشن: General Election Preparations: Rawalpindi Police Flag March in the City

ویب ڈیسک: ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔

فلیگ مارچ میں پولیس، پاک فوج اور رینجرز نے حصہ لیا، شہر کی سیکورٹی گشت کے حوالے سے 280 کلسٹرز میں تقسیم کیے گئے۔

پاک فوج اور رینجرزکوئیک رسپانس فورس پیٹرولنگ کے فرائض سر انجام دیں گے، پولنگ میٹریل کی ترسیل کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے لگائے جا رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی۔