آصف زرداری کا دورہ جنوبی پنجاب ،اہم عہدےداران سے ملاقات کریں گے

آصف زرداری کا دورہ جنوبی پنجاب ،اہم عہدےداران سے ملاقات کریں گے
کیپشن: آصف زرداری کا دورہ جنوبی پنجاب آج متوقع،اہم عہدےداران سے ملاقات کریںگے

ایک نیوز: سابق صدر آصف علی زرداری کا دورہ جنوبی پنجاب آج  متوقع،سابق صدر جنوبی پنجاب کے تنظیمی اجلاس سے خطاب اور عہدے داران سے ملاقات کا بھی امکا ن ہے،آصف علی زرداری ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے اور قبائلی سرداروں سے ملاقات بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کا علی پور،مظفرگڑھ کا بھی دورہ بھی متوقع ہے۔ جہاں سابقہ وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے اور ان کی الیکشن کمپین کا آغاز بھی خود آصف علی زرداری کریں گے۔

ذرائع  کا کہنا ہے سابق صدر آصف علی زرداری ملتان کی سیاست کے بڑے نام سکندر حیات خان بوسن سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کو احمد حسین ڈیہڑ کے خلاف اکھٹے الیکشن لڑنے کی پیشکش بھی کریں گے۔ سابق صدر آصف علی 5 جنوری کو قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی پارٹی عہدے داران کے ہمراہ کاٹیں گے۔