فخر پاکستان نوح دستگیر کیلئے بھاری انعام کا اعلان

فخر پاکستان نوح دستگیر کیلئے بھاری انعام کا اعلان

ایک نیوز نیوز: کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر نوح دستگیر بٹ کے لیے ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ آصف زمان کا کہنا ہے نوح دستگیر بٹ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا یے۔ نوح بٹ ہم سب کے ہیرو ہیں۔  پی ایس بی کی  میڈل ونرز کو کیش ایوارڈ دینے کی پالیسی پہلے سے طے ہے۔ وطن واپسی پر نوح بٹ کے اعزاز میں تقریب  میں انہیں پچاس لاکھ روپے کا چیک دیں گے۔ کیش ایوارڈ پالیسی   کا ازسر نو جائزہ لے کر انعامی رقم میں اضافہ کی سمری تیار کریں گے۔ حکومت ہر سطح پر اپنے اتھلیٹس کی سرپرستی کرے گی۔