کپتانی سے ہٹائے جانے پر شاہین شاہ کا اہم بیان سامنے آگیا

کپتانی سے ہٹائے جانے پر شاہین شاہ کا اہم بیان سامنے آگیا
کیپشن: کپتانی سے ہٹائے جانے پر شاہین شاہ کا اہم بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک :پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا ٹی 20 ٹیم کی قیادت واپس لئے جانے کے بعد اہم بیان سامنے آگیا۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا ایک اعزاز کی بات تھی، میں ہمیشہ ان یادوں اور مواقع کو یاد رکھوں گا، ٹیم کا کھلاڑی ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں اپنے کپتان بابر اعظم کی حمایت کروں۔شاہین کا کہنا تھا کہ میں ان کی کپتانی میں کھیلا ہوں اور ان کے لیے احترام موجود ہے، میں میدان کے اندر اور باہر ان کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا نیا وائٹ بال کپتان مقرر کر دیا ہے۔ بابر اعظم  اس سے قبل 2019 سے 2023 کے درمیان 43 ون ڈے اور 71 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی قیادت کر چکے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق شاہین آفریدی نے بلاشبہ خود کو ایک سٹار فاسٹ بولر ثابت کیا ہے اور انہوں نے کئی برسوں سے پاکستان کے پیس اٹیک کی قیادت کی ہے ، پاکستان بورڈ ان کی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے روٹیشن اور آرام کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔