چیئرمین سینیٹ کیلئےجوڑتوڑ،پیپلزپارٹی نےکمیٹی تشکیل دیدی

چیئرمین سینیٹ کیلئےجوڑتوڑ،پیپلزپارٹی نےکمیٹی تشکیل دیدی
کیپشن: Federal Cabinet meeting, six-point agenda approved

ایک نیوز:چیئرمین سینیٹ کےلئےجوڑتوڑکاسلسلہ جاری پیپلزپارٹی نےکمیٹی تشکیل دےدی۔
 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سینیٹ چیئرمین شپ کےالیکشن کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ،کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی ، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف شامل ہیں۔

کمیٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست جیتنے کے لئے مذاکرات کرے گی، کمیٹی دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی مشاورت کرے گی ،یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی کی طرف سے سینیٹ چیئرمین کے مضبوط امیدوار ہیں۔