صارف کی آواز میں متعدد زبانیں بولنے والا گوگل کا نیا مترجم آگیا

صارف کی آواز میں متعدد زبانیں بولنے والا گوگل کا نیا مترجم آگیا
کیپشن: President Arif Alvi met with his Bangladeshi counterpart in Makkah

ایک نیوز :مصنوعی ذہانت ایک سے دوسری زبان کے ترجمے میں شاندار مدد دے رہی ہے۔صارف کی آواز میں متعدد زبانیں بولنے والا گوگل کا نیا مترجم آگیا۔

مصنوعی ذہانت ایک سے دوسری زبان کے ترجمے میں شاندار مدد دے رہی ہے۔ اب گوگل ٹرانسلیشن کا تازہ ترین اے آئی ماڈل زبان سمجھنے اور اس کے ترجمے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ترجمہ کے لیے گوگل کا آڈیو-پام اے آئی ماڈل،جو  جون کے آخر میں منظر عام پر آیا، متن (تحریر)اور گفتگو(زبانی بیان)دونوں کو پہچان کر سکتا ہے، پروسیس کر سکتا ہے اور شکل دے سکتا ہے ، لیکن اس میں سب سے متاثر کن خصوصیت یہ ہے کہ یہ ماڈل ترجمہ صارف کی اپنی آواز میں بھی کرکے اسے سنا سکتا ہے۔

 سائنس دانوں نے تجربےکے نتائج کو ایک ویڈیو میں مختلف زبانیں بولنے والے متعدد لوگوں کے درمیان مکالمے کے ساتھ دکھایا ہے، ماڈل کی مدد سے ان سب افراد کی گفتگوکا   ان کی اپنی آوازوں میں باآسانی انگریزی زبان میں ترجمہ کر دیا گیا۔  گوگل ٹرانسلیٹ کوالٹی کے معاملے میں ڈیپ ایل جیسے حریف ترجمے کے ٹولز سے پیچھے رہ گیا ہے، لیکن ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ نیا ماڈل “اسپیچ ٹرانسلیشن کے لیے موجودہ سسٹمز کو نمایاں طور پر پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔”

صارف کو بھی AI مترجم کو ان کی طرح بولنے کی تربیت دینے میں زیادہ وقت خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اور ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ اس کے لیے صرف “مختصر زبانی پرامپٹ” کی ضرورت ہوتی ہے ہے۔