جنرل باجوہ ہرفن مولا بن گئے تھے: عمران خان

جنرل باجوہ ہرفن مولا بن گئے تھے: عمران خان

ایک نیوز:  سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ ہرفن مولا بن گئے تھے۔ ہمیں کہتے تھے معیشت پر توجہ دیں اور احتساب بھول جائیں۔ہمیں بار بار کہا گیا کہ آپ فیل ہوگئے ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ  الیکشن اور رول آف لا کے بغیر پاکستان کو معاشی دلدل سے نہیں نکالا جاسکتا۔ جنرل باجوہ ہمیں لیکچر دے رہے تھے کہ انہیں این آر او دو اور معیشت پر توجہ دو۔ہمیں بار بار کہتے تھے کہ معیشت ٹھیک کریں اور احتساب بھول جائیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ان دو خاندانوں کے دور میں ہی ملک پر سارے قرضے چڑھے تھے۔مجھے ان دونوں پارٹیز کیخلاف ووٹ پڑا۔اسحاق ڈار کو این آر او ٹو دے کر پاکستان بلایا گیا۔نیب ترامیم کرکے آپ نے بڑے چوروں کو لائسنس دے دیا۔نیب ترامیم کے بعد پاکستان میں وائٹ کالر کرائم پکڑنا آج ناممکن ہوگیا ہے۔سیاسی استحکام کے بغیر معیشت ٹھیک نہٰیں ہوسکتی۔جو نئی حکومت مینڈیٹ لیکر آئے وہ مشکل فیصلے کرے۔