گوادرمیں بارشوں سےتباہی،پاک فوج کاریسکیو آپریشن جاری،متاثرہ خاندان محفوظ کیمپوں میں منتقل

بارشوں سےتباہی،پاک فوج کاملک کےمختلف علاقوں میں آپریشن جاری
کیپشن: Devastation due to rains, Pak Army operation continues in different areas of Kamlik

ایک نیوز:پاکستان آرمی کی جانب سےگوادررمیں ریسکیواینڈریلیف آپریشن جاری ہے،گزشتہ 48 گھنٹوں میں متاثرہ علاقوں کے خاندانوں کو خوراک، پانی، دوائیں اور بستریں فراہم کرنے کے بعد انہیں مختلف محفوظ کیمپوں میں منتقل کیا گیا۔
ٰتفصیلات کےمطابق بارشوں سےتباہ شدہ گوادرمیں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،گوادر کے متاثرہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ کاکام جاری ہے، جن میں ملا فاضل چوک، جنت بازار، شاہین چوک، سربندر اور جیوانی شامل ہیں، 20 خاندان جی پی اےریسٹ ہاؤس میں قیام پذیر ہیں جبکہ 43 خاندان ملاح بینڈ وارڈ سے فقیر کالونی اور ملاح بینڈ پرائمری سکول منتقل کیے گئے ، سول انتظامیہ اور فوج کے 34 واٹر پمپ علاقوں میں موجود 8 میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے۔
مریضوں کے علاج کے لئے گوادر شہر کے قریب بازنجو فٹبال کلب اور آر سی ڈی سی کے پاس کیمپ لگایا گیا، جیوانی میں روہبر گاؤں اور سربندر میں بھی سیٹ اپ قائم کیے گئے ہیں، جہاں 1500 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا اور 860 متاثرہ خاندانوں کو 23 ٹن راشن فراہم کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 27 فروری کو گوادر میں 30 گھنٹے تک لگاتار بارش ہوئی جس سے پورا شہر زیر آب آ گیااور نشیبی علاقے مکمل طور پر ڈوب گئے تھے۔