گوادر میں بارش سے پھرتباہی،سڑکیں دوبارہ زیرآب آ گئیں

گوادر میں بارش سے پھرتباہی،سڑکیں دوبارہ زیرآپ آ گئیں
کیپشن: گوادر میں بارش سے پھرتباہی،سڑکیں دوبارہ زیرآپ آ گئیں

ویب ڈیسک: گوادر میں5گھنٹوں سے زائد وقت سے جاری بارش کے سبب سڑکیں ایک بار پھر تالاب بن گئیں۔
رات گئے سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں کا پانی گلی محلوں میں جمع ہوگیا، زہران، سیسدی، چوڑ اور ملحقہ علاقوں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔موسلا دھار بارشوں سے دشت کی رابطہ سڑکیں ایک بار پھر بند ہوگئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اختتام سے رواں ماہ کے آغاز تک بھی گوادر میں موسلا دھار بارشیں ہوئی تھیں جن کے سبب سیکڑوں مکانات پانی میں ڈوب گئے تھے اور اطراف کے اضلاع بھی زیر آب آ گئے تھے۔
غیر معمولی بارشوں نے گوادر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں لوگوں کے کچے مکانات کو تباہ کیا جس کے بعد رہائشیوں کی بڑی تعداد چھت سے محروم ہوگئی، کئی لوگوں کی عمر بھر کی کمائی طوفانی بارشوں کی نذر ہوگئی۔