پنجاب میں بارشوں کا نیا الرٹ جاری 

پنجاب میں بارشوں کا نیا الرٹ جاری 
کیپشن: پنجاب میں بارشوں کا نیا الرٹ جاری 

ایک نیوز :پی ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب میں بارشوں کانیا الرٹ جاری کردیاگیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق13  سے 14 مارچ تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔ صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد،ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔ ژالہ باری کے امکانات بھی موجود ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ اتھارٹیز بھی ہمہ وقت الرٹ رہیں ۔ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ صوبائی کنٹرول روم صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری رکھے۔