ملک کےمختلف علاقوں میں بارش ،برفباری کاامکان،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ملک کےمختلف علاقوں میں بارش،پہاڑوں پربرفباری کاامکان،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کیپشن: Rainfall in different parts of the country, possibility of snowfall on the mountains, forecast of the Meteorological Department.

ایک نیوز:ملک کےمختلف علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے،محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کیچ اور پنجگور میں موسلا دھار بارش کاامکان ہےجس کےباعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، بلوچستان کے شمالی اضلاع میں برفباری کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، 13 سے 14 مارچ کے دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، سوات ،ایبٹ آباد، شانگلہ ،ہنزہ، اسکردو ،نیلم اور باغ میں شدید بارش اور برفباری سے سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق خیبر پختونخوا بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اسلام آباد میں آج مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ جھکڑ بارش اور ژالہ باری کابھی امکان ہے،وزیرستان لکی مروت، بنوں ،کرک ،کوہاٹ، خیبر ،پشاور، باجوڑ، چترال ،کوہستان ،صوابی اور نوشہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،مری اور گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے،کوئٹہ زیارت ژوب اور چمن میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔