ورلڈ کپ اسکواڈ کیلئے سونے کے آئی فونز

gold i phones for world cup squad
کیپشن: gold i phones for world cup squad
سورس: google

ایک نیوز : ارجنٹائن کے فیفا ورلڈ کپ جیتنے والے اسٹار اور ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے اپنی ٹیم کے ہر رکن اور معاون عملے  کو   جدید ترین ماڈل کے  سونے کے آئی فونز تحفے میں    دیئے ہیں۔

 یادرہے و قطر 2022 کے فائنل میں فرانس کے خلاف تاریخی جیت کا حصہ  بننے والے اسکواڈ  کو ایک لاکھ 75 ہزار پاؤنڈ ( پانچ کروڑ 60 لاکھ پاکستانی روپے)مالیت کے سونے  کے آئی فون چودہ پرو تحفہ میں دئیے ہیں ۔

 24 کیرٹ ڈیوائسز پر  ہر کھلاڑی کا نام، نمبر اور ارجنٹائن کا لوگو کندہ ہے۔ میسی نے  پوری ٹیم کو  اپنے پیرس ک واقع  اپارٹمنٹ میں  پارٹی دی تھی ۔ جہاں انہوں نے انہیں یہ بیش قیمت تحفہ دیا۔

 آئی ڈیزائن گولڈ کے سی ای او بین لیون کا کہنا تھا کہ میسی ان کے پرانے گاہک ہیں اور وہ اپنے اس قابل فخر لمحات کے لئے اپنے ساتھیوں کو مہنگی گھڑیوں سے ہٹ کر کچھ علیحدہ خاص اور دلکش تحائف دینا چاہتے تھے 

"لہذا، میں نے ان کے ناموں کے ساتھ سونے کے آئی فون لکھنے کی تجویز دی اور اسے یہ خیال پسند آیا۔"

یادرہے  قطر میں ہونے ورلڈ کپ فٹ بال 2022 میں ارجنٹائن نے فرانس کو پنالٹیز میں 4-2 سے شکست دے کر تیسرا ورلڈ کپ جیت لیا اور کپتان لیونل میسی نے اپنی پہلی ورلڈ کپ ٹرافی جیت لی تھی۔