منفی سوچ رکھنے والے افراد کیلئے مخصوص ریسٹورنٹ کہاں واقعہ؟

منفی سوچ رکھنے والے افراد کیلئے مخصوص ریسٹورنٹ کہاں واقعہ؟
کیپشن: Where is the special restaurant for people with negative thoughts?

ویب ڈیسک:اپنی عجیب وغریب نوعیت کی وجہ سےکیفےکافی مشہورہورہاہےجوکہ صرف منفی سوچ رکھنےوالےلوگوں کیلئےمخصوص کیاگیاہے۔
تفصیلات کےمطابق جاپان میں واقعہ ”موری اوچی“نامی کیفےصرف منفی سوچ کےلوگوں کوسروس فراہم کرتاہے،کیونکہ اس کیفےکےبانی خودبھی منفی سوچ کےحامل ہے۔
جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے ضلع شیموکیتازاوا میں موجود موری اوچی کیفے صرف مایوس اور منفی رجحانات رکھنے والے لوگوں کو سروس فراہم کرنے کے لیے مشہور ہے۔
کیفے کو اس نوعیت کے بنانے کے ذمہ دار خود کیفے کے بانی ہیں جو خود بھی منفی رجحانات کے حامل ہیں جنہیں ایک دہائی قبل ہم خیال لوگوں کے لیے ایسا کیفے بنانے کا آئیڈیا آیا۔
تاہم کیفے کو اصل میں کھولنے کا فیصلہ انہوں نے کورونا وبا کے دوران کیا۔ بانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ محسوس کیا تھا کہ منفی لوگ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ حساس اور زیادہ آسانی سے جذباتی طور پر زخمی ہوتے ہیں، اس لیے انہوں نے ان کے لیے مخصوص جگہ بنائی۔