عاصم اظہر نے مداحوں سے معافی کیوں مانگی؟وجہ سامنے آگئی

عاصم اظہر نے مداحوں سے معافی مانگ لی
کیپشن: asim azhar
عاصم اظہر نے مداحوں سے معافی کیوں مانگی؟وجہ سامنے آگئی
عاصم اظہر نے مداحوں سے معافی مانگ لی
عاصم اظہر نے مداحوں سے معافی کیوں مانگی؟وجہ سامنے آگئی

ایک نیوز نیوز: عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک میوزک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر انہوں نے مداحوں  سے معافی مانگ لی ہے۔ 

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے 'حبیبی' کی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ دبئی کے معروف سوشل میڈیا اسٹار عدنان ظفر المعروف کین ڈول بھی موجود تھے۔

ویڈیو میں دونوں گلوکار اور عدنان ظفر گانے سے محظوظ ہوتے دکھائی دیے۔تاہم بعدازاں عاصم اظہر نے اپنے اکاؤنٹ سے ویڈیو ڈیلیٹ کردی اور اسٹوری پر معافی کے ساتھ وضاحت پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا دعا زہرا اور ظہیر سے متعلق بڑا فیصلہ

انہوں نے لکھا 'مجھے معاف کردیں، اندازہ نہیں ہوا کہ آج رات سے محرم کا آغاز ہوچکا ہے، میں ہمیشہ محرم میں کچھ بھی پوسٹ کرنے سے گریز کرتا ہوں اور خاص طور پر اس ماہ کے شروع کے دس دن'۔ گلوکار نے کہا 'یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی حال ہی میں پوسٹ کی جانے والی ویڈیو ڈیلیٹ کردی ہے، میں آپ لوگوں سے اب کچھ دن بعد ملوں گا۔