برازیل میں انتخابات میں بائیں بازو کے لولا ڈی سلوا کامیاب

برازیل میں انتخابات میں بائیں بازو کے لولا ڈی سلوا کامیاب

ایک نیوز نیوز: برازیل کے صدارتی انتخابات میں بائیں بازو کے لولا ڈی سلوا نے بہت کم مارجن سے کامیابی سمیٹ لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتخابات میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے موجودہ صدر بولسینورو ہار گئے۔

 ورکرش پارٹی کے ڈی سلوا نے دوسرے مرحلے میں بولسینورو کو شکست دی، لولا ڈی سلوا کو 50 اعشاریہ 9 فیصد اور صدر بولسینورو کو 49 اعشاریہ ایک فیصد ووٹ پڑے۔

صدر بولسینورو نے اپنے دورحکومت میں لولا ڈی سلوا پرکرپشن کے الزامات لگا کر جیل میں ڈال دیا تھا۔ تاہم برازیل کی عدالت نے لولا ڈی سلوا کی قید اور نااہلی کا فیصلہ ختم کر دیا تھا۔

وکٹری سپیچ میں لولا ڈی سلوا نے کہا کہ یہ برازیل کے لوگوں کی جیت ہے۔