برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات،حکمران جماعت کوبدترین شکست

برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات،حکمران جماعت کوبدترین شکست
کیپشن: Local elections in Britain, the worst defeat for the ruling party

ایک نیوز:برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کوبدترین شکست کاسامناکرناپڑا۔
تفصیلات کےمطابق رشی سونکے کے حلقے یارک اورنارتھ یارکشائر میں بھی لیبرکے مئیر کامیاب ہوگئے۔ہیمپ شائر میں ریڈڈچ ،تھروک ،ہارٹل پول اوررشمورکی کونسلوں میں لیبر کامیاب ہوگئے۔

اولڈہم کی کونسلز میں لیبر مجموعی کنٹرول سے محروم رہےگئے۔ لیبر نے بلیک پول ساؤتھ کاضمنی انتخابات جیت کرکنزویٹو سے سیٹ چھین لی ۔گرین پارٹی کی 159سیٹیں ،218 سیٹوں پرآزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔

برطانیہ کے بلدیات انتخابات میں لیبر پارٹی کاپلڑا بھاری رہا، بلدیاتی انتخابات ،107 میں سے100 کونسلز کے نتائج آگئے ،لیبر پارٹی ایک ہزار 19کونسلرز کی کامیابی کے ساتھ ٹاپ پر 487کونسلز کے ساتھ لبرل ڈیموکرٹس دوسرے نمبر پر کنزرویٹو پارٹی 463ا ور218آزاد کونسلرز نے بھی میدان مارلیا۔