ترکی:نئےسال کی آمد،دہشتگردی کاخدشہ 189افرادگرفتار

ترکی:نئےسال کی آمد،دہشتگردی کاخدشہ 189افرادگرفتار
کیپشن: Turkey: Arrival of New Year, 189 people arrested for terrorism

ویب ڈیسک:ترکیہ میں نئےسال کی آمدپردہشتگردی کاخطرہ،دہشت گردتنظیم داعش سےتعلق رکھنےوالے189افرادکوگرفتارکرلیاگیا۔
غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق ترکیہ کےوزیرداخلہ علی یرلیکاکاکہناتھاکہ مشتبہ افراد کوآپریشن ہیروز-38″ کے دوران بیک وقت 37 صوبوں سے گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ یہ گرفتاریاں نئے سال کی تقریبات سے قبل ترکی کی سکیورٹی فورسز کی مہم کے دوران کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتاریوں سے استنبول میں گرجا گھروں اور عبادت گاہوں پر حملوں کامنصوبہ ناکام بنادیاہے۔
ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشتبہ افراد میں داعش کے 3 مبینہ سینئر جنگجو بھی شامل ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا کہ انقرہ میں عراقی سفارت خانے پر حملے کے منصوبے بھی شامل تھے۔