بابر اعظم کرکٹ کے سب سے بڑے ایوارڈ کیلئے نامزد

بابر اعظم کرکٹ کے سب سے بڑے ایوارڈ کیلئے نامزد

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی کے سب سے بڑےایوارڈکرکٹرآف دی ایئر کے لئے نامزد ہوگئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی برائے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی شامل کیا گیاہے۔ 

گزشتہ سال یہ ایوارڈ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے نام تھا اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔رواں سال بآئی سی سی کی جانب سے سال 2022 کے بہترین کھلاڑیوں کو سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے مینز پلیئر آف دی ائیر کی نامزدگیوں میں شامل کیا گیا ہے۔نامزدگیوں میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ، انگلینڈ کے بین اسٹوکس، زمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔بابراعظم نے رواں برس تینوں فارمیٹ میں شاندارکارکردگی کا مظاہر کیا ۔  بابر اعظم نے 44انٹرنیشنل میچز میں 2,598رنز اسکورکیے۔گزشتہ سال اس ایوار ڈ کی نامزدگیوں میں دو پاکستانی کھلاڑی شاہین آفریدی اور محمد رضوان شامل تھے۔