عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران ایک مرتبہ پھر گھڑی چور کے نعرے

عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران ایک مرتبہ پھر گھڑی چور کے نعرے
کیپشن: During Imran Khan's long march, Ghari Chor slogans once again

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج تیسرا دن ہے۔ لانگ مارچ نے آج مریدکے سے اپنے قافلے کا آغاز کیا۔ تاہم جب ایک چوک کے قریب سے پی ٹی آئی کا قافلہ گزرا تو قریب کھڑے نوجوانوں نے گھرڑی چور کے نعرے لگادیے۔ 

مریدکے کے نزدیک پی ٹی آئی قیادت کے کنٹینر کو دیکھ کر پہلے ایک نوجوان نے گھڑی چور کے نعرے لگائے۔ اس کے بعد عقب سے دیگر کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں، جس میں گھڑی چور گھڑی چور کے واضح الفاظ تھے۔ 

اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ جس میں سڑک کنارے کھڑے نوجوان کو بلند آواز میں اچھل کر گھڑی چور کہتے سنا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ اسے اشارے کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔