آئی پی ایل جیتنے پر چنئی سپر کنگز کو کتنی انعامی رقم ملی؟

آئی پی ایل جیتنے پر چنئی سپر کنگز کو کتنی انعامی رقم ملی؟

ایک نیوز:  چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو آئی پی ایل کے فائنل میچ میں شکست دے کر پانچویں مرتبہ انڈین پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  فائنل میں ایم ایس دھونی کی چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ آئی پی ایل ٹرافی اپنے نام کی۔ آئی پی ایل کا رواں سیزن جیتنے والی فاتح ٹیم چنئی سپر کنگز  کو 20 کروڑ بھارتی روپے کی انعامی رقم ملی جبکہ رنر اپ ٹیم گجرات ٹائٹنز کو  ساڑھے 12  کروڑ کی انعامی رقم سے نوازا گیا۔

سیزن میں تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم ممبئی انڈینز کو 7 کروڑ جب کہ چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم لکھنو سپر جائنٹس کو ساڑھے 6 کروڑ کی انعامی رقم دی گئی۔

واضح رہے کہ 15  سال قبل میں 2008 میں آئی پی ایل کے آغاز کے وقت  انعامی رقم  4.8 کروڑ بھارتی  روپے جب کہ رنز اپ کیلئے انعامی رقم  2.4 بھارتی روپے تھی اس حساب سے  ان پندرہ سالوں کے دوران آئی پی ایل کی انعامی رقم میں  چار گنا اضافہ ہوا۔