پی ایس ایل میں کتنا منافع کمایا گیا؟تفصیلات آ گئیں

پی ایس ایل میں کتنا منافع کمایا گیا؟تفصیلات آ گئیں
کیپشن: پی ایس ایل میں کتنا منافع کمایا گیا؟تفصیلات آ گئیں

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نویں ایڈیشن سے والے منافع اور نقصانات کی ابتدائی تفصیل منظر عام پر آگئی۔
  ذرائع نے بتایا کہ سینٹرل انکم پول میں 7 ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوگی، ہر فرنچائز کے حصے میں 98 کروڑ روپے سے زائد رقم آئے گی، البتہ کھلاڑیوں کے معاوضے، ہوٹل میں قیام، ائیر ٹکٹنگ وغیرہ کے اخراجات 55سے60 کروڑ روپے تک کے ہوں گے، ہر ٹیم کا الگ حساب ہوگا، اس کے بعد جب فرنچائز فیس منہا کریں تو کئی ٹیمیں خسارے میں چلی جائیں گی۔
فرنچائز کو اپنی اسپانسر شپ سے بھی ٹیموں کو رقم حاصل ہوگی، کم از کم 3 ٹیمیں منافع حاصل کریں گی جبکہ ملتان سلطانز سمیت دیگر کو نقصان ہوگا۔ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کو بھی خسارے کا سامنا ہو سکتا ہے، البتہ اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کو منافع ہوگا۔
راولپنڈی میں 2 میچز بارش کی نذر ہونے اور کراچی میں کم کراؤڈ کے سبب 17 فیصد تک خسارہ ہوا جو 10 کروڑ روپے تک بنتا ہے، ڈالرز کے بڑھتے ریٹ کی وجہ سے پلیئرز کی تنخواہوں کی رقم بھی 37 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔