نیشنزہاکی کپ،پاکستان ایونٹ میں شرکت کریگا

نیشنزہاکی کپ،پاکستان ایونٹ میں شرکت کریگا
کیپشن: Nations Hockey Cup, Pakistan will participate in the event

ایک نیوز: پاکستان ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں شرکت کرے گی۔
تفصیلات کےمطابق نیشنز ہاکی کپ 31مئی سے 9جون تک پولینڈ میں کھیلا جائیگا، ایونٹ میں پاکستان ،پولینڈ، کوریا، ملائیشیا، فرانس کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

 جنوبی افریقہ، کینیڈا، آسٹریا، نیوزی لینڈ بھی نیشنز کپ کا حصہ ہونگے ، نیشنز کپ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ میں شامل ہو جائے گی، نیشنز کپ سے قبل گرین شرٹس اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کرےگی۔