اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان اور نیوزی لینڈکامیچ1-1گول سے برابر

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان اور نیوزی لینڈکامیچ1-1گول سے برابر
کیپشن: Azlan Shah Hockey Tournament, Pakistan and New Zealand match 1-1 goal

ایک نیوز:اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ  ایک ایک گول سےبرابر ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ برابری پر ختم دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں ایک ایک گول کیا۔
قومی ہاکی ٹیم پہلے ہی اذلان شاہ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے ۔ پاکستان اور جاپان کے درمیان فائنل کل کھیلا جائے گا۔

 پاکستان کی جانب سے ابوبکر نے پنلٹی کارنر پر گول کیا پاکستان ٹیم کل فائنل میں جاپان کے مدمقابل ہوگی۔پاکستانی ٹیم 13 برس بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔