بارش سےمختلف حادثات میں 5افرادجاں بحق،3زخمی

بارش سےمختلف حادثات میں 5افرادجاں بحق،3زخمی
کیپشن: 5 people died, 3 injured in different accidents due to rain

ایک نیوز: بارش سےمختلف واقعات میں پانچ افرادجاں بحق جبکہ تین افرادزخمی ہوگئے۔
 بنوں کےمعاویہ گاؤں میں بارش نے تباہی مچا دی، مکان کی چھت گرنےسےتین بچے ملبے تلے دب کر چل بسےجبکہ ایک بچہ شدیدزخمی ہوگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔

دوسراواقعہ ضلع باجوڑکےعلاقہ خڑیان ناوگئی میں پیش آیا،جہاں گزشتہ رات سےمسلسل بارش کی وجہ سےمکان کی چھت گرگئی،جس میں ایک ہی خاندان کےچارافرادملبےتلےدب گئے، چھت گرنےوالےحادثےمیں ماں اوربیٹی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے،جبکہ باپ اوربیٹازخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی پولیس اورریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئےحادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت حبیبہ بی بی اورفریال کےنام سےہوئی جبکہ زخمیوں میں محمدادریس اورمعاویہ شامل ہے۔