کینسر جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

کینسر جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟
کیپشن: What should be done to protect oneself from a disease like cancer?

ایک نیوز :اگر آپ خود کو کینسر جیسی جان لیوا بیماری سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو روزانہ محض 4 سے 5 منٹ سخت جسمانی سرگرمیوں کے لیے نکالنا مت بھولیں۔ 

 آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق  کے مطابق  روزمرہ کے کاموں کے دوران 4 سے 5 منٹ کی سخت جسمانی سرگرمیوں سے کینسر کی مختلف اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ 32 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔اس تحقیق میں 22 ہزار ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جو ورزش کرنے کے عادی نہیں تھے اور ان کی روزانہ کی جسمانی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ان افراد کی صحت کا جائزہ 7 سال تک لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ 4 سے 5 منٹ کی سخت جسمانی سرگرمیوں سے کینسر کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔

مختلف نوعیت کی سرگرمیاں جیسے گھر کا کام، دکان سے بھاری سامان اٹھا کر گھر آنا، بہت تیزی سے چلنا یا بچوں کے ساتھ بھاگ دوڑ کے کھیل وغیرہ سے کینسر کی مختلف اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش نہ کرنے والے بالغ افراد میں بریسٹ، آنتوں یا کینسر کی دیگر اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے، مگر عام جسمانی سرگرمیوں سے ان سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ درمیانی عمر کے بیشتر افراد ورزش کرنے کے عادی نہیں ہوتے جس کے باعث ان میں کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسے افراد روزمرہ کی زندگی میں چند منٹ سخت جسمانی سرگرمیوں کے لیے نکال لیں تو اس جان لیوا بیماری سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔