سعودی عرب میں ا یپ ٹیکسی ڈرائیوروں پر بڑی پابندی عائد

سعودی عرب میں ا یپ ٹیکسی ڈرائیوروں پر بڑی پابندی عائد
کیپشن: سعودی عرب میں ا یپ ٹیکسی ڈرائیوروں پر بڑی پابندی عائد

ویب ڈیسک :سعودی عرب میں انتظامیہ کی جانب سے ایپ ٹیکسی ڈرائیوروں پر نئی پابندی عائد کر دی گئی ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ٹیکسی سروس کے امور کی نگراں کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ"اگر ایپ ٹیکسی کا ڈرائیور ایک ماہ میں پانچ سواریوں کی بکنگ منسوخ کرتا ہے تو اسے ایک ماہ کے لیے معطل کیا جا سکتا ہے"۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکسی سروسز کی نگران کمیٹی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ضوابط کا مقصد ٹیکسی سروس سیکٹر میں سرمایہ کاروں اور مسافروں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ 
ٹیکسی سروس ریگولیشنز کی شق 42 میں سروے رپورٹ کے بعدکچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ اس شعبے کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔ ضوابط میں تبدیلی نہ صرف اس شعبے میں سرمایہ کاروں، صارفین اور ٹیکسی کے ڈرائیوروں کے حقوق کا تحفظ کرے گی، بلکہ اس تبدیلی کے باعث اس شعبے میں مزید بہتری سامنے آئے گی، جس سے سرمایہ کاری میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔