بادل برسیں گے یا سورج آگ برسائے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

بادل برسیں گے یا سورج آگ برسائے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کیپشن: Will the clouds rain or the sun will rain fire? Meteorological department forecast

ایک نیوز:بادل برسیں گے یا سورج آگ برسائے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق رواں ہفتے کے دوران دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ ویکنڈ پر ملک کے مختلف شہروں میں آندھی ،جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق فضا میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، بلوچستان میں 8 سے 10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری زیادہ رہے گا۔ 11 اور 12 مئی کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے، 8 سے 10 مئی کے دوران خیبر پختونخوا میں دن کا درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے،11 سے 12 مئی کے دوران خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،۔
محکمہ موسمیات کےمطابق 8 سے 10 مئی کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری بڑھنے کا امکان ہے، 8 سے 10 مئی کے دوران اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، 11 سے 12 مئی کے دوران اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی، جھکڑ اور بارش کا امکان  ہے۔عوام گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کسان گندم کی کٹائی کے دوران موسم کو مد نظر رکھیں۔ 
 آندھی، جھکڑ اور بارشوں سے فصلوں ،گاڑیوں اور سولر پینل کو خطرات محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔