پراپرٹی لیکس ،وزیرداخلہ محسن نقوی کاردعمل

پراپرٹی لیکس ،وزیرداخلہ محسن نقوی کاردعمل
کیپشن: Property Leaks, Interior Minister Mohsin Naqvi

ایک نیوز: پراپرٹی لیکس میں اہلیہ کانام آنےپروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےردعمل دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق دبئی پراپرٹی لیکس میں اہلیہ کانام آنےپروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کااہم بیان سامنےآگیا۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ اہلیہ کے نام دبئی میں خریدی جائیداد باقاعدہ ڈکلیئر ڈ ہے،دبئی میں 2017 میں جائیداد اہلیہ نے خریدی۔ جائیداد کو جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں میں بھی ظاہر کیا ۔ 

محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے جمع کرائے گوشواروں میں بھی اس جائیداد کو ڈکلیئر ڈ کیا ۔ایک برس قبل جائیداد کو فروخت کر دیا تھا۔ فروخت کردہ جائیداد کی رقم سے چند ہفتے قبل ایک اور پراپرٹی خریدی ہے۔