بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام جاری، جھاڑ کھنڈ میں تشدد کے بعد نوجوان قتل

SHAHAB ANSARI MURDERED
کیپشن: SHAHAB ANSARI MURDERED
سورس: google

ایک نیوز نیوز: بھارت میں ہندو توا کی لہر کے بعد کالی ماتا کے پچاریوں کا بھارتی مسلمانوں پر ظلم وتشدد جاری ہے۔ جھاڑ کھنڈ میں مار مارکر ایک اور مسلم نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق شہاب انصاری کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ مسلمان تھا اور  اس لئے ہندوؤں کے نشانے پر تھا ۔ دردناک ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہرانسان کا دل درد سے بھر گیا ۔۔شہباز انصاری کے والد نے اپنے بیٹے کی موت کا الزام اس کے دو دوست اوم پرکاش مہتو اور سشانت نائک پر عائد کیا ہے۔ شہباز انصاری کے والد کی شکایت کے بعد پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کرکے قتل کی وجوہات کا پتہ لگا رہی ہے۔