ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد ، نیا اسپیکر کل منتخب ہوگا

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی

رانا وحید:  ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو بڑا جھٹکا،  تحریک اعتماد کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل بروز جمعہ المبارک کو ہو گا۔یہ انتخاب خفیہ رائے شماری کے تحت ہوگا۔پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی نے اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس جمعہ کی روز چار بجے تک اجلاس ملتوی کر دیا۔

لاہور  میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 8منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔اجلاس کی صدارت پینل آف چیئرمین وسیم خان  نے کی۔

راجہ بشارت نے اسپیکر کے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر کے عدم اعتماد کی قرارداد جمع کروائی۔ایوان نے کثرت رائے سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک اعتماد کی قرارداد منظور کرلی۔کل بروز جمعہ سہ پہر چار بجے اسپیکر کے انتخاب عمل میں لایا جائے گا جبکہ کاغذات نامزدگی آج شب پانچ بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔اسی طرح کاغذات کی جانچ پڑتال آج شام پانچ بجکر دس بجے ہوگی۔

خلیل طاہر سندھو نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا مرغی پالنے والے کو ککڑی کہتے ہیں تو اسلام آباد میں کتے پالنے والے کو کتا کہیں گے۔ان کو شرم آنی چاہیے، مجھے بات ہی نہیں کرنے دے رہے۔کیا اسپیکر کے سیشن کو گورنر صاحب نے کال نہیں کرنا؟

سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت  نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بات کرنے سے پہلے اگر معزز رکن دیکھ لیتے تو بہتر تھا۔میں نے گورنر والے رولز کو معطل کرنے کی قرارداد پیش کی جسے منظور کیا گیا ہے۔

بعدازاں پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی نے اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس بروز جمعہ  شام چار بجے تک ملتوی کر دیا۔