آئیں مل کر بن جائیں ایک آواز ، ’’ایک نیوز‘‘ کی نشریات کاآغاز 

 آئیں مل کر بن جائیں ایک آواز ، ’’ایک نیوز‘‘ کی نشریات کاآغاز 
کیپشن:  آئیں مل کر بن جائیں ایک آواز ، ’’ایک نیوز‘‘ کی نشریات کاآغاز  آئیں مل کر بن جائیں ایک آواز ، ’’ایک نیوز‘‘ کی نشریات کاآغاز 

ویب ڈیسک :نئی ٹیکنالوجی،منفرد انداز،پرعزم قیادت آئیں مل کر بن جائیں ایک آواز ، ’’ایک نیوز‘‘ کی نشریات کاآغاز  ، میڈیاانڈسٹری میں تہلکہ مچادیا۔ایک نیور آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے چھاگیا، آن ایئرہوتے ہی دفترسٹاف کی پرجوش تالیوں سے گونج اٹھا۔
چیئرمین ’’ایک نیوز‘‘ملک مدثر علی کھوکھر کا پیغام میں کہنا تھا کہ آج ہمارےسر رب کی بارگاہ میں جھکے ہوئے ہیں اور فخر سے بلند بھی کیونکہ ایک نیوز کروڑوں پاکستانیوں کی نگاہوں کا مرکز بن چکا ہے۔ہمارا معاشرہ تقسیم کاشکار ہے۔ہم دلوں کو جوڑنے اور ملانے کا عزم رکھتے ہیں۔خوشی ہے ہم ایک نئی امید بن کر آئے ہیں۔ایک نیوز کے فرد کی کوششوں اور محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ’’ایک نیوز ‘‘کے آغاز پر مبارکباد،اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’’ایک نیوز‘‘میڈیا میں ایک اچھا اضافہ ہے ۔امید ہے ’’ایک نیوز‘‘رائے عامہ بنانے میں اہم کردار ادا کریگا ۔
 پریذیڈنٹ ’’ایک نیوز‘‘فہد حسین کاکہنا تھا کہ سچ نہ ہو تو گھٹن ہوتی ہے۔سچ کو طاقتور بنانے کی کوشش کریں گے۔’’ایک نیوز ‘‘کی ٹیم میں سید بلال قطب،فرواوحید،اجمل جامی،شفایوسفزئی،سلمان عابد،رضوان رضی،سیدعلی حیدر،فرخ شہبازوڑائچ،نصیرواہگہ،
سینئرصحافی اور اینکر محمد مالک کاکہنا تھا کہ ایک نیوز میڈیا کی جہت کو بدل کررکھ دے گا۔
ایم ڈی ’’ایک نیوز‘‘عاطف علی نے نشریات کے آغاز پر نیک خواہشات کااظہار کیا۔