مناظرےکاچیلنج کرنےوالےابھی اتنےبڑےنہیں ہوئے:عطاء تارڑ

مناظرےکاچیلنج کرنےوالےابھی اتنےبڑےنہیں ہوئے:عطاء تارڑ
کیپشن: مناظرےکاچیلنج کرنےوالےابھی اتنےبڑےنہیں ہوئے:عطاء تارڑ

ایک نیوز: حلقہ این اے 127 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مناظرے کا چیلنج کرنے والے ابھی اتنے بڑے نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کراچی کے ایک وڈیرے نے لاہور کا رخ کر لیا ہے، نواز شریف نے اپنا ایک کارکن وڈیرے کے مقابلے میں اتارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگا تھا مگر لوگوں سے پانی بھی چھین لیا، بلاول بھٹو نے 300 یونٹ تو کیا 300 روپے بھی عوام کی جیبوں سے نکال لینے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ لاہور میں ترقیاتی کام صرف ن لیگ کے نظر آئیں گے، پچھلے 5 سالوں میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کہیں نہیں مل رہے، نوازشریف جب بھی آتے ہیں نئے پراجیکٹ شروع کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہی معیشت کا پہیہ چلانے میں ماہر ہیں، 9 مئی والوں کے ایک ایک حلقے میں 2،2 امیدوار ہیں وہ جو کہتے تھے کچھ نہیں ہوگا اب روتے ہیں تو چپ نہیں ہوتے، وہ 9 مئی والے ہیں ہم 28 مئی والے ہیں، نوازشریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا ، قائد ن لیگ نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک کی معیشت سنواریں گے، موٹروے، میٹرو بس ن لیگ کے ہی کارنامے ہیں، نوازشریف چوتھی بار ملک کے وزیراعظم بننے جا رہے ہیں۔